ملتان ( سماجی رپورٹر) مجلس وحدت المسلمین کے زیر اہتمام مرکزی امام بارگاہ ابوالفضل چوک کمہارانوالہ میں گزشتہ روزیوم وفات حضرت فاطمہ زہراؓ اور مجلس تکریم شہداء کا انعقاد کیا گیا۔مجلس عزا سے علامہ قاضی شبیر حسین علوی،ذاکرسید الیاس شاہ،ذاکر عرفان عباس قیامت،علامہ وسیم عباس معصومی اور ذاکر صابر بلوچ نے خطاب کیا۔علامہ قاضی شبیر علوی نے حضرت فاطمہ زہرا کی سیرت اور تعلیمات پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ بنت رسول پاک تمام عالم اسلام کی عورتوں کے لیے راہ ہدایت ہیں۔انہوں نے کہا کائنات کی عورتوں کی سردار بی بی کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔مجلس عزا میں علامہ قاضی نادر حیسن علوی پرنسپل جامع شہید مطہری۔انجینئر سخاوت حسین۔ملک عمران سمیت کثیر تعداد میں محبان اہلبیت نے شرکت کی۔
حضرت فاطمہ زہراؓ کائنات کی عورتوں کی سردارہیں‘مقررین
Jan 08, 2022