رحیم یار خان (بیورورپورٹ ) موسم کی اچانک خرابی کے باعث پی پی پی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود کے نجی طیارے کی گزشتہ روز شیخ زید ائر پورٹ پر بحفاظت ہنگامی لینڈنگ۔تفصیلات کے مطابق سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود گزشتہ روز اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کراچی سے لاہور جا رہے تھے کہ رحیم یار خان کی فضائی حدود سے کچھ دور موسم کی اچانک خرابی کے باعث انکے جہاز کو ہنگامی طور پر شیخ زید ائر پورٹ اتار لیا گیا۔