ملتان(خصوصی رپورٹر)ملتان انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیزز،ملتان میں کڈنی ٹرانسپلانٹیشن (گردوں کی پیوند کاری)کا سلسلہ جاری ہے۔ ہسپتال میں گردوں کی پیوندکاری کا ہفتہ منایا گیاجس میں ایک ہفتہ کے دوران ہسپتال میں چار مریضوں کے گردوں کے ٹرانسپلانٹ کئے گئے۔چاروں مریضوں اور انکے ڈونرز کو کچھ دن ٹرانسپلانٹ وارڈ میں رکھنے کے بعد صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کر دیا گیا۔