جنوبی کوریا کے صدارتی انتخاب میں گنج پن کا علاج اہم مسئلہ بن گیا


سئیول(این ای آئی ) جنوبی کوریا میں صدارتی انتخاب اب شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام،امریکا سے تعلقات یا معاشی حالات کے بجائے گنج پن پرلڑا جائے گا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے صدرای جے مینگ کی جانب سے صدارتی انتخاب کی مہم کے دوران بالوں سے محروم افراد کا علاج اورہئیرٹرانسپلانٹ سرکاری خرچ پرکرانے کی تجویز نے تہلکہ مچا دیا۔جنوبی کوریا میں بالوں سے محروم افراد نے صدرجینگ کے حق میں مہم کا آغاز کردیا جبکہ اپوزیشن کی جانب سے صدر جینگ کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن