افغانستان: منی بس دریا میں گرنے سے 4 خواتین مسافرجاں بحق


نیلی (شِنہوا) افغانستان کے وسطی صوبہ دایکنڈی میں ایک منی بس دریا میں جا گرنے سے 4 مسافرجاں بحق اور 4 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ صوبائی حکومت کے ایک عہدیدار مولوی خلیل نے گزشتہ روز بتایا کہ گزشتہ شام ضلع گیزاب میں 8 مسافروں کو لیکر جانیوالی منی بس برفیلی سڑک پر سے پھسل کر دریائے ہلمند میں جا گری۔ عہدیدار نے مزید بتایا کہ حادثے میں 4 خواتین ہلاک ہو گئی ہیں۔ ایک نعش کی تلاش کر لی گئی ہے جبکہ بقایا 3 کی تلاش جاری ہے۔ مولوی خلیل نے یہ بھی بتایا کہ 2 مردوں اور 2 بچوں سمیت 4 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن