ہوم سیکرٹری کے پاس شہریت ختم کرنے کا اختیار خطرناک ہوگا،سعیدہ وارثی

Jan 08, 2022


لندن (این این آئی)برطانوی سیاستدان بیرونس سعیدہ وارثی نے برطانوی حکومت سے شہریت بل کی شق 9 کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہاوس آف لارڈز میں خطاب کرتے ہوئے بیرونس سعیدہ وارثی نے کہا کہ حکومت شہریت بل کی شق 9 پر نظرثانی کرکے اسے ختم کرے۔انہوں نے کہا کہ ہوم سیکرٹری کے پاس کسی کی شہریت ختم کرنے کا اختیار خطرناک ہوگا۔

مزیدخبریں