پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع

Jan 08, 2022


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کی معروف کرکٹ لیگ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں، پی ایس ایل سیزن 7 کا کاؤنٹ ڈاؤن نصب کردیا گیا ہے۔ نیشنل سٹیڈیم کے داخلی راستے پرکاؤنٹ ڈاؤن کلاک نصب کردیا گیا ہے، میگا ایونٹ کاکاؤنٹ ڈاؤن کلاک  شروع کر دیا گیا۔لاہور کے قذافی سٹیڈیم کے باہر کرکٹرز کے بڑے کٹ آئوٹ سجا دئیے گئے ہیں، کٹ آؤٹ میں 6فرنچائز کے اسٹارکھلاڑیوں کی تصاویر ہیں جبکہ پاکستان سپر لیگ کی طویل القامت ٹرافی بھی لگائی گئی ہے۔پاکستان سپر لیگ سیزن 7کامیلہ 27جنوری سے کراچی میں سجے گا، کراچی کنگز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز ابتدائی میچ میں آمنے سامنے ہونگی۔ٹورنامنٹ کے 15 میچ کراچی اور 19 میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے، ایونٹ کا فائنل 27 فروری کو کھیلا جائے گا، کوالیفائر 23 فروری پہلا اور دوسرا ایلیمنیٹر بالترتیب 24 اور 25 فروری کو کھیلا جائیگا۔ قذافی سٹیڈیم کے باہر کرکٹرز کی بڑے کٹ آئوٹ سجا دئیے گئے ہیں۔ لاہور میں جاری بارش کے باوجود کرکٹ فینز کرکٹرز کی بڑے کٹ آئوٹ کیساتھ تصاویر بنانے پہنچ گئے ہیں۔

مزیدخبریں