لاہور(سپورٹس ڈیسک ) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ڈیزمنڈ ہینز کو قومی ٹیم کا چیف سلیکٹر تعینات کر دیا ہے ۔ وہ راجر ہارپر کی جگہ لیں گے جن کا معاہدہ گزشتہ سال ختم ہو گیا تھا ۔ وہ دو سالہ معاہد ہ میں دو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ‘ایک پچاس اوورز کا ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کے چنائو میں کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تعیناتی پر ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا شکر گزار ہوں‘سلیکٹر کا کام بہت مشکل ہوتا ہے تاہم ایمانداری کے ساتھ پورا اترنے کی کوشش کرونگا۔ تعیناتی اعزاز کی بات ہے ۔
ڈیزمنڈ ہینز ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر تعینات
Jan 08, 2022