پی ایس ایل 7 سے قبل شعیب ملک نئے روپ میں نظر آئیں گے


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپرلیگ 7 میں حصہ لینے والی تمام ٹیمیں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں آنے کیلئے تیار ہیں۔پی ایس ایل فرنچائزز کی جانب سے ایونٹ سے قبل ہر سال نیا ترانہ جاری کیا جاتا ہے۔ پشاور زلمی کی جانب سے بھی رواں سال نیا گانا ریلیز کرنے کی تیاریاں جاری ہیں، جس کو شعیب ملک کی ایک تصویر نے مہر ثبت کردیا۔ سینئر کھلاڑی شعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کیساتھ انہوں نے ’پشاور زلمی کا ریپر‘ لکھا۔شعیب ملک کی تصویر اور انداز کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ وہ پی ایس ایل 7 کیلئے زلمی کا آفیشل گانا گائیں گے اور یہ ریپ ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

''گفتگو بندنہ ہو بات سے بات چلے''

پاکستانی قوم بیلا روس کے محترم صدر ایگزاانڈرلوکا شینکو کا سپاس تشکرادا کرتی ہے کہ جنہوں نے آزاد فلسطین کے قیام میں مسلم امہ ...