راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی کی ٹیم نے کوٹلی ستیاں کے روٹس پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کا جائزہ لیا اس موقع پر 10 گاڑیوں کو اوور لوڈنگ اور مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے پر تھانے میں بند کر دیا جن میں کوسٹر اور ہائی ایس گاڑیاں بھی شامل ہیں اس موقع پر آر ٹی اے ارشد علی نے مسافروں سے بھی گفتگو کی اور وصول کردہ کرایوں اور ٹرانسپورٹرز کے رویہ کے بارے میں دریافت کیا۔
اوور لوڈنگ ، زائد کرایہ، کوٹلی ستیاں روٹس پرچلنے والی10 گا ڑ یاں بند کر دی گئیں
Jan 08, 2022