رٹہ سسٹم ختم ، وفاقی تعلیمی بورڈ نے پہلے مرحلے میں ماڈل سوالیہ پرچہ تیار کر لیا 

Jan 08, 2022


اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی تعلیمی بورڈ نے پرانے نظام رٹہ سسٹم کو ختم کرنے کے لئے پہلے مرحلے میں ماڈل سوالیہ پرچہ تیار کیا ہے جو کہ اصل حاصلات تعلیم سے ماخوذ ہے۔ وفاقی تعلیمی بورڈ کے حکام نے بتایا کہ بورڈ نے اس ضرورت کا ادراک کیا ہے کہ پرانے نظام جس کے تحت نظریات و جذیات کو سمجھنے سے زیادہ یاد کرنے پر زور دیا تھا، کی بجائے ایسا نظام وضع کیا جائے جس میں بچوں کو فکری اور قوفی صلاحیتوں کو جانچا جا سکے۔ اس سلسلے میں بورڈ نے پہلے مرحلے میں ماڈل سوالیہ پرچہ تیار کرنے اور اس کو نشر کرنے کا اہتمام کیا ہے۔ تعلیمی بورڈ نے اس کے ساتھ ساتھ سوالیہ آئٹم بک کی تیاری کے لئے آئٹم ڈویلپرز اور سوالیہ پرچہ تیار کرنے والوں کے لئے ایک جامع تربیتی پروگرام ترتیب دیا ہے۔ بورڈ نے اس تربیتی پروگرام کی افادیت میں اضافہ کیلئے ماہرین کی مدد سے ایک کتابچہ بھی تیار کیا ہے۔

مزیدخبریں