لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے ڈینگی کیلئے ادویات کی مہنگے داموں خریداری کے خلاف درخواست پر حکومت پنجاب سے 14 فروری تک تحریری جواب طلب کر لیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ادویات کی قیمتوں کا تعین کیوں نہیں کیا گیا، آگاہ کیاجائے،بتایا جائے ادویات کی خریداری پیپراء رولز سے ہٹ کر کیسے کی گئی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ڈینگی کے نام پردس روپے والی دوائی دس ہزار کی خریدی گئی۔