نیوی سیلنگ کلب کی تعمیر غیر قانونی ، 3 ہفتے میں گرادیں : اسلام آباد ہائیکورٹ

 اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے راول جھیل کے کنارے نیوی سیلنگ کلب کی تعمیر غیر قانونی قرار دے کر کلب کو تین ہفتوں میں گرانے کا حکم دیتے ہوئے عمل درآمد رپورٹ بھی طلب کرلی۔ وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے کہا کہ یہ نیوی کا اختیار نہیں، رئیل اسٹیٹ بزنس کے لیے ادارے کا نام استعمال نہیں کیا جا سکتا، اتھارٹی کو اختیار نہیں تھا کہ  این او سی جاری کرتی۔ عدالت نے غیر قانونی عمارت میں ملوث افراد کے خلاف مس کنڈکٹ اور فوجداری کارروائی کا حکم دے دیا۔

ای پیپر دی نیشن