جمعہ کے روز سینیٹ میں اپوزیشن نے منی بجٹ کو عوام کے خلاف معاشی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اسے یکسر مسترد کردیا ہے اپوزیشن اراکین نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف پیکج کے لیے عوام کی ہڈیاں چبارہی ہے منی بجٹ کے عوام کا معاشی قتل ہے جو تازہ مہنگائی کے سونامی کا پیش خیمہ ہے عوام آئندہ انتخابات میں ان پر ڈھائے جانے والے غضب کا اپنے ووٹ سے احتساب کریں گے اپوزیشن نے کہا کہ یہ منی بجٹ بچوں اور بوڑھوں کو قتل کرنے کاسامان ہے ، اپوزیشن ارکان نے کہا کہ آئی ایم ایف کے لئے عوام کی ہڈیاں نہ چپائیں، منی بجٹ پاکستان کی عوام کامعاشی قتل ہے اسے کسی صورت پارلیمنٹ سے پاس نہیں ہونا چاہیے اپوزیشن کا کہنا تھا کہ حکومت عالمی مالیاتی اداروں کی لابیز کا(باقی صفحہ7پر)
سینیٹ، اپوزیشن نے منی بجٹ کو عوام کیخلاف معاشی دہشت گردی قراردیکر مسترد کر دیا
Jan 08, 2022