طبی تعلیم میں تعاون، اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج اور انہوئی میڈیکل یونیورسٹی چین میں معاہدہ 


اسلام آباد(نا مہ نگار)اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج اور انہوئی میڈیکل یونیورسٹی چین میں طبی تعلیم کے میدان مین تعاون کے لیے معاہدہ طے پا گیا۔  اس معاہدے کے تحت دونوں اداروں نے پاک چین کراس بارڈرایجوکیشنل ایکسچینج سینٹر قائم کیا ت ہے تاکہ پاکستان اور چین کے میڈیکل طلبا دونوں ممالک کے اعلی درجے کے میڈیکل پریکٹیشنرز کے تجربے اور مہارت سے مستفید ہو سکیں۔یاسر خان نیازی ، آئی ایم ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر، اور انہوئی یونیورسٹی کے نائب صدر نے 7جنوری 2022 کو معاہدے پر دستخط کیے۔

ای پیپر دی نیشن