راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر احسان غنی نے کہا ہے کہ 30 سال اور زائد عمر کے ایسے افراد جنہیں کورونا ویکسی نیشن کے دونوں انجکشن لگوائے ہوئے چھ ماہ سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے وہ تیسری خوارک کسی بھی ویکسینیشن سنٹر سے لگوا سکتے ہیں، گزشتہ روز ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ہدایات جاری کی ہیں کہ شہریوں کو کورونا ویکسی نیشن کی تیسری خوراک بھی لگائی جائے کیونکہ کورونا وائرس اور خصوصی طور پر اومیکرون کے بڑھتے ہوئے خطرہ کے پیش نظر کورونا ویکسینیشن کی تیسری خوراک کو موثر پایا گیا ہے۔