کراچی (نیوز رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک میں قازقستان جیسے حالت پیدا نہ کئے جائیں، مہنگائی کو روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے، حکومت منی بجٹ پر نظرثانی کرئے مہنگائی ہوئی تو عوام سڑکوں پر ہونگے،مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو روکنا کسی کے بس میں نہیں ہوگا ،غریب دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں اور حکمران طفل تسلیوں سے کام چلا رہے ہیں ،منی بجٹ آئی ایم ایف کے اشاروں پر پیش کرکے غریب کے حقوق کا استحصال کیا جارہا ہے ،حکومت غریبوں کو ریلیف نہیں دے سکتی تو بار بار مہنگائی کے تحفے بھی نہ دے،ملک میں نہ گیس ہے مہنگائی اور بیروزگاری نے غریب سے جینے کا حق چھین لیا ہے منی بجٹ قومی اسمبلی سے پاس ہوا تو سمجھیں گے حکومت کے اتحادی اور اپوزیشن ایک ہیں،منی بجٹ اگر پاس ہوا تو عوام حکومت کے اتحادیوں اور اپوزیشن کو پہچان جائینگے اور حکومت کا محاسبہ ووٹ کی طاقت سے کرینگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک کے عوام معاشی بدحالی کا شکار اور حکومتی معاشی پالیسیوں سے بیزار ہوچکے ہیں ،اپوزیشن اور حکومتی اتحادی حکمرانوں کو عوام کی معاشی تکالیف اور خودکشی جیسے وا قعات سے حکومت کو آگاہ کریں ،عوام معاشی طور پر بہت شدید پریشان ہیں یہی صورتحال رہی تو عوام کو سڑکوں پر آنے سے کوئی روک نہیں سکے گا ،انہوں نے کہا کہ حکومت عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرئے غریبوں کو روزگار فراہم کرنے کے ساتھ مہنگائی کے جن کو قابو کرے ۔
منی بجٹ آئی ایم ایف کے اشاروںبنایا گیا ،ثروت اعجاز قادری
Jan 08, 2022