ملتان‘ میلسی‘ جہانیاں‘ وہاڑی‘ دنیا پور‘ اڈا پل 14(سپیشل رپورٹر‘ نامہ نگار‘ تحصیل رپورٹر) پنجاب بار کونسل نے صوبہ بھر کی 36 ضلعی اور 86 تحصیل بار ایسوسی ایشنز میں آج ہونے والے انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب بار نے ہدایت جاری کی کہ انتخابات کے موقع پر ووٹرز کو کھانا دینے، پینافلیکس لگانے پر پابندی عائد ہو گی۔ اس طرح پولنگ اسٹیشن پر اسلحہ لے جانے پر مکمل پابندی عائد ہو گی جبکہ انتخابی نتائج پر ہوائی فائرنگ کرنے پر بھی ممانعت ہو گی۔ خلاف ورزی کرنے پر امیدواروں اور ان کے حامیوں کے خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ملتان میں 4 نشستوں پر 11 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا جبکہ 4873 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ملتان میں جوائنٹ سیکرٹری، لائبریری سیکرٹری اور مجلس عاملہ کی 10 نشستوں پر امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔ صدارت کی نشست پر تین امیدواروں محمد وسیم خان بابر، سید وحید رضا بخاری اور چوہدری جہانزیب، نائب صدر کی نشست پر 4 امیدواروں راشد مصطفی شیخ، سید خادم حسین بخاری، محمد اقبال شاکر انصاری اور مہر محمد طارق علی سیال، جنرل سیکرٹری کی نشست پر 2 امیدواروں چوہدری محمد ارشد صابر میئو اور شاہد محمود چاون، فنانس سیکرٹری نشست پر بھی 2 امیدواروں ذیشان نذر اور مہناز اسلم کے درمیان مقابلہ ہو گا۔وہاڑی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات میں لائرز گرینڈ الائنس اور ہم خیال اتحاد گروپ کے متفقہ امیدوار برائے صدر چوہدری شعبان ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری راو سجاد الرحمان اور ہم خیال اتحاد گروپ کے امیدوار برائے صدر چوہدری بابر منظور دوگل،جنرل سیکرٹری رانا عمران ریاست کے درمیان ون ٹو ون کاٹنے دار مقابلہ متوقع ہے۔ دنیا پور بار میں صدر کے لئے اعجاز بشیر وڑائچ اور وسیم احمد ٹیپو اور سیکرٹری کے لئے رانا عظمت علی اور ملک عبداللہ لڑکا کے پینلز کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہے گزشتہ روز وسیم ٹیپو پینل کے نائب صدر کے امیدوار رانا فیاض احمد نے اعجاز بشیر وڑائچ پینل کی حمایت کا اعلان کردیا جس پر ان کے مدمقابل امیدوار ملک جاوید اقبال کے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے گئے یوں رانا فیاض احمد عظیمی کے بلامقابل نائب صدر منتخب ہونے کے واضح امکانات ہیں۔ جہانیاں بار ایسوسی ایشن کے آج انتخابات میں جہانیاں لائرز فورم۔جیورسٹس ایسوسی ایشن۔اسلامک لائرز فورم (چوہدری جمال ناصر )لبرل لائرز فاسکو کی جانب سے صدر چوہدری حبیب اللہ وڑائچ۔جنرل سیکرٹری روبینہ اسماعیل قاضی۔نائب صدر محمد گلشن آصف چوہان۔جوائنٹ سیکرٹری چوہدری اورنگزیب عالمگیر۔فنانس سیکرٹری چوہدری عبدالغفور گل۔لائبریری سیکرٹری چوہدری مدثر شہزاد رندھاوا امیدوار ہیں جبکہ دوسرا مدمقابل گروپ یونائیٹڈ لائرز فورم جہانیاں کی جانب سے صدر چوہدری محمد اکرم رفیق۔جنرل سیکرٹری چوہدری عفان فاروق چیمہ۔نائب صدر چوہدری عبدالرحمان عابد رندھاوا۔جوائنٹ سیکرٹری چوہدری زاہد ممتاز۔فنانس سیکرٹری سید محمود شاہزیب بخاری۔لائبریری سیکرٹری ملک فیاض حسین نظامی امیدوار ہیں جبکہ الیکشن بورڈ کے چیئرمین ملک خلیل میتلا ممبران میں ارشد شاہ نمبردار۔خالد جہانیاں۔طاہر رندھاوا شامل ہیں ۔میلسی بار میںآڈیٹر اور اراکین مجلس عاملہ کے بلا مقابلہ انتخاب کے بعد اب دونوں گروپوں کے باقی عہدوں پر بھرپورمقابلہ ہو گا۔وکلا اتحاد گرو پس کی طرف سے سید شبیر حسین کاظمی۔میاں احسن منظور ارائیں۔چوہدری ممتاز حسین ارائیں۔جاوید حسن نجفی۔حافظ محمد ارشد۔سید تاثیر حسین شاہ جبکہ خالد حیات خان فرینڈز گروپ کی جانب سے چوہدری محمد بلال۔نعیم احمد خان غوری۔فخر عباس ہاشمی۔دولت علی مرزا۔ممتاز احمد لاڑ۔اور سید احمد عباس شاہ علی الترتیب صدر۔نائب صدر۔جنرل سیکرٹری۔جوائنٹ سیکرٹری۔فنانس سیکرٹری اور لائبریری سیکرٹری کے لیے امیدوار فائنل ہوئے ہیں۔الیکشن کی نگرانی چیئرمین الیکشن بورڈ چوہدری محمد سرور گجر اور اراکین الیکشن بورڈ ملک اختر حسین۔چوہدری خالد محمود۔رانا ظہور الحق اور چوہدری حسن محمود ملانہ کریں گے۔