بارشیں،گندگی سے الٹے نالے ابل پڑے،صفائی کے بلند بانگ دعوئوں کی قلعی کھل گئی


حیدرآباد / سکھر /روہڑی /میرپورخاص /پڈعیدن(نامہ نگاران ) اندرون سندھ بارشوں نے تباہی مچادی۔انتظامیہ کی غفلت سے باران رحمت زحمت بن گئی، نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا، بھاری مشینری کی موجودگی کے باوجود بلدیاتی عملے نے پانی نہ نکالا۔پہلی بوند پڑتے ہی مواصلات کا نظام درہم برہم، بجلی کی بندش میں عوام دوسرے عذاب میں مبتلا مچھروں کی بھرمارہوگئی  ۔سکھرسے بیورورپورٹ کے مطابق جس کی باعث سردی کی لہر میں مزید اضافہ ہوگیا بارش اور سردی کی وجہ سے زیادہ تر شہری اپنے گھروں میں محصور  رہے بارش کے بعد شہر کی اہم شاہراہوں گلی محلوں میں گندگی ، کچڑ پھیل گئی اور جگہ جگہ گندہ پانی جمع رہا جس کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بارش کے بعد بلدیاتی افسران اور صفائی عملہ بھی غائب رہا دوسری جانب سکھر کے تفریحی مقامات پر فیملیز کا رش  رہا وہی شہر میں قائم فاسٹ فوڈ، گرم کھانوں ،حلوہ پوری ،حلیم چاول ،پائے ،سوپ، یخنی، پکوڑے ، دہی بھلوں سموسہ اور دیگر چٹ پٹے کھانوں کے اسٹالوں پر کافی رش دیکھائی دیا ۔ دوسری جانب جہاں سکھر شہر کی سڑکوں پر پانی جمع ہے وہی سکھر ریلوئے اسٹیشن کا احاطہ بھی برساتی پانی جمع ہونے کی وجہ سے تالاب کا منظر پیش کررہا ہے ،کئی فٹ کھڑے پانی کی وجہ سے ریلوئے ملازمین سمیت مسافر حضرات اور بکنگ کیلئے آنے والے شہریوں کو تکلیف اٹھانا پڑی لیکن افسوس محکمہ ریلوئے سکھر ڈویژن کی مجرمانہ خاموشی و نااہلی کی وجہ سے  جمع ہوا پانی نکالا نہیں جا سکا۔ لاڑکانہ سے بیورو رپورٹ کے مطابق  لاڑکانہ شہر اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا جس کے باعث ٹھنڈ میں مزید اضافہ ہوگیا اور شہری گھروں تک محدود ہوگئے جبکہ سرکاری و نجی دفاتر اور اسکولوں میں بھی حاضری کم رہی، دوران بارش سیپکو کی جانب سے شہر کے اکثر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل کردی گئی اور شہر کے اہم روڈوں پر بارش کا پانی تالاب کی صورت اختیار کرگیا۔جام نوازعلی سے  نامہ نگارکے مطابق  تحصیل جام نوازعلی کے علاقوں بیرانی۔ نواں آباد دلور مری جام نواز علی سٹی اور دیگر علاقوں میں تین روز سے کبھی کم کبھی زیادہ  برسات کا سلسلہ جاری تھا تاہم گزشتہ رات ہونیوالی شدید موسلادھار  بارش نے تباہی مچادی نشیبی علاقے زیرآب آگئے بارش کی وجہ سے سردی کی لہر میں اضافہ ہوگیا  شدید بارش کی وجہ سے فصلوں کو نقصان کے ساتھ مال مویشی بھی شدید متاثرہوئے ہیں۔روہڑی سے نامہ نگار کے مطابق روہڑی کے تفریحی مقامات پر فیملیز کا رش  رہا وہی شہر میں قائم فاسٹ فوڈ، گرم کھانوں ،حلوہ پوری ،حلیم چاول ،پائے ،سوپ، یخنی، پکوڑے ، دہی بھلوں سموسہ اور دیگر چٹ پٹے کھانوں کے اسٹالوں پر کافی رش دیکھائی دیا جس کے باعث  فروخت کرنے واے دکانداروں کی چاندی ہو گئی اورانہوں نے کھانے پینے کی اشیاء  کے ریٹ دوگنے کر دیئے۔پڈعیدن سے نامہ نگارکے مطابق  سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیاہے، بارش کے باعث بازار اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں طویل بجلی کی بندش سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔بارش کے بعد روہڑی کا موسم خوشگوار ہوگیا، بارش کے بعد روہڑی انتظامیہ کی جانب سے صفائی کے بلند بانگ دعوئوں کی قلعی کھل گئی بارش کے باعث شہر کے تجارتی و رہاشی علاقوں کی نالیاں اور گٹر ابل پڑے اور ڈرینج کا گندہ پانی جمع ہو کر تالاب کی شکل اختیار کرگیا جبکہ شہری و دیہی علاقوں کا موصلاتی نظام بھی درہم برہم رہا شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی اور کئی کئی گھنٹوں بجلی بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا دوسری جانب شہر کے بیشتر علاقوں میں صفائی عملے کی غیر موودگی کے باعث صفائی کا نظام بھی انتہائی خراب دکھائی دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...