ا  چوری پکڑی گئی ، پی ٹی آئی ہرمیدان میںایکسپوز ہوگی، ساجد عباسی

Jan 08, 2022

سلام آباد(خبر نگار)پاکستان مسلم لیگ(ن) آباد سٹی کے جنرل سیکرٹری و سابق چیئرمین میٹروکارپوریشن اسلام آباد ایم ساجد عباسی نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ کیس میں چوری پکڑی گئی ہے،اب وہ اس کے جواب میں دوسری جماعتوں پر الزام عائد کررہے ہیں، خود کوصادق و امین کہنے والوں کی صداقت اور امانت ظاہر ہوگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ فارن فنڈنگ صرف پی ٹی آئی کا مسئلہ ہے،اس سے قبل کسی جماعت پر الزام نہیں لگا،تحریک انصاف پر کسی جماعت نے الزام عائد نہیں کیابلکہ ان کے اپنے ہی بانی رکن ایس کے بابر نے الزام عائد کیاہے،عمران نیازی کے پاس درست کاغذات تھے تو وہ انہیں الیکشن کمیشن میں پیش کرتے،اپنی تباہی خود کرکے اس کاالزام دوسروں پر عائد کررہے ہیں۔مسلم لیگی رہنما ایم ساجد عباسی نے کہاکہ  پی ٹی آئی کی سنیئر قیادت کو اس بار ے سوچناچاہئیے اگر آپ سے غلطیاں ہوئی ہیں تو انہیں تسلیم کرناچاہئیے۔فارن فنڈنگ الیکشن کمیشن کے رولز میںواضح ہے،میڈیا پر تماشہ کرنے کے بجائے حقیقت کاسامناکریں، اب پی ٹی آئی ہرمیدان میںایکسپوز ہوگی،ملک کو دوالیہ کرنے والوں کا اپنا دیوالیہ ہونے والا ہے، اب بلی تھیلے سے باہر آچکی ہے، ان کو اب کوئی نہیں بچاسکتاہے، اب پی ٹی آئی کا لوٹ مار کاایجنڈا قوم کے سامنے آ کر رہے گا۔

مزیدخبریں