اولپنڈی(جنرل رپورٹر) راولپنڈی میں کورونا کیسز کی مثبت شرح میں دس دنوں کی دوران چار گنا اضافہ ہو چکا ہے، 26 دسمبر کو مثبت کیسز کی شرح 0.4 فیصد تھی جو بتدریج بڑھتے ہوئے 6 جنوری کو 1.64 فیصد ہو چکی ہے،یہ بات ترجمان محکمہ صحت راولپنڈی ڈاکٹر وقار احمد نے ایک محکمانہ بریفنگ میں بتائی، انہوں نے کہا کہ مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ تشویشناک ہے اور اس صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے جن میں سمارٹ لاک ڈاؤن اور مارکیٹس میں کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عمل درآمد شامل ہیں، 5 جنوری کو 1583 نمونے کورونا ٹیسٹ کیلئے لیبارٹریز میں بھیجے گئے جن میں سے 26 میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ 26 دسمبر کو 980 نمونوں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے صرف چار میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، انہوں نے کہا کہ کورونا کیسز کی مثبت شرح میں 31 دسمبر سے زیادہ سے ہو رہا ہے جو 0.8 فیصد سے بڑھتے ہوئے 3 جنوری کو 0.76 فیصد اور 4 جنوری کو 1.26 فیصد سے بڑھتی ہوئی اب 1.64فیصد ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن فیز 8 اور مغلاں آباد محلہ میں گزشتہ دنوں نسبتاً زیادہ کورونا کے مریض آ رہے ہیں جن کی تعداد تین اور چار کے درمیان ہے،ڈاکٹر وقار احمد نے کہا کہ کورونا کی دوسری اور تیسری لہر کے دوران مثبت کیسز کی زیادہ سے زیادہ شرح 8.8 فیصد اور 10.15 فیصد رہی تھی۔
ر راولپنڈی،کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ تشویشناک ہے، ڈاکٹر وقار
Jan 08, 2022