میٹروپولیٹن کارپوریشن کی اچھی کارکردگی‘6 ماہ میں ہدف سے زائد ریکوری 

Jan 08, 2022


ملتان (خبر نگار خصوصی ) میٹروپولیٹن کارپوریشن ملتان کے شعبہ پلاننگ نے رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے ہدف سے 6 کروڑ روپے سے زائد کی ریکارڈ ریکوری کر لی مالی سال 2021 -22 کے بجٹ میں بلڈنگ وکنورژن فیس کی سالانہ آمدن کا ہدف 23 کروڑ روپے جبکہ پہلے چھ ماہ کا ہدف 11 کروڑ 50 لاکھ روپے مقرر کیا گیا جب کہ 31 دسمبر 2021 تک بلڈنگ فیس وکنورزن فیس کی مد میں 18 کروڑ روپے کی ریکارڈ ریکوری کی گئی ہے جو ہدف سے 6 کروڑ روپے سے زیادہ ہے بلڈنگ فیس کا 6 کا ہدف ڈیڑھ کروڑ روپے مقرر کیا گیا تھا 31 دسمبر 2021 تک چھ ماہ میں 2 کروڑ 68 ہزار روپے کی گئی ہے جو چھ ماہ کے ہدف سے 50 لاکھ 68 ہزار روپے زیادہ ہے اسی طرح کنورژن فیس کا  پہلے چھ ماہ کا ہدف 10 کروڑ روپے مقرر کیا گیا تھا 31 دسمبر 2021 تک 15 کروڑ 72 لاکھ 63 ہزار روپے کی ریکارڈ ریکوری کی گئی ہے ایم او پلاننگ سلیم محمود چوہدری کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری ہے ۔ 

مزیدخبریں