ناتجربہ کار حکمرانوں نے ملک کو مسائل میں جھونک دیا‘ مستعفی ہو جائیں‘ سیاسی و سماجی شخصیات 

Jan 08, 2022


میلسی (تحصیل رپورٹر) حکومت مہنگائی کنٹرول کر نے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے بڑھتی ہو ئی مہنگائی اوربے روزگاری نے غریب عوام کا کچومر نکال دیا ہے اور اب حکومت نیامنی بجٹ لا کر ملک میں مزید بحرانوں کا طوفان لا نا چاہتی ہے اگر حکمرانوں سے ملک نہیں چلتا تو استعفٰی دیکر گھر جائیں ان خیالات کا اظہار سر وے میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے گفتگو کر تے ہوئے کیا مسلم لیگ (ن) پی پی 236کے صدر سابق چیئرمین بلدیہ تو صیف احمد خان یو سفزئی ، مہر عبدالخالق ارائیں ، شیخ راشد رحمان ،چوہدری محمد اکمل اور میاں سجاد احمد ارائیں نے کہا کہ حکومت مہنگائی کنٹرول کر نے کی بجائے منی بجٹ کے ذریعے ملک میں مزید مہنگائی کا طوفان لا نے کی کو ششوں میں مصروف ہے میاں عمران ممتاز بھابھہ نے کہا کہ حکومت مسلسل مہنگائی میں اضافہ کر کے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مار رہی ہے ، سر دار محمد عمران خان کھچی نے کہا کہ حکمران ہر محاذ پر ناکام ہو گئے ہیں شہزاد خان کھچی نے کہا کہ وزیر اعظم نے مہنگائی کنٹرول کرنے میں حکومت کی ناکامی خود تسلیم کر لی ہے محمد طاہر خان یو سفزئی نے کہا کہ منی بجٹ سے عام آدمی مزید مشکلات سے دو چار ہو جائے گا میاں نعیم احمد ارائیں اور میاں ندیم احمد ارائیں نے کہا کہ نا تجربہ کار حکمرانوں نے ملک کو مسائل میں جھونک دیا ہے وزیراعظم مستعفی ہوں انجمن تاجران کے صدر شیخ محمد سلیم ،صدر چیمبر آف کامر س وہاڑی شیخ محمد نعیم پا شا ممبران چیمبر آف کامرس حافظ ممتاز احمد راں ،حافظ محمد علی نے کہاکہ حکومت کی جانب سے مہنگائی کنٹرول کر نے کے لیے کو ئی سنجیدہ اقدام نہیں اٹھایا گیا مہر اجمل حسین ایڈووکیٹ ،میاںمہتاب احمد ارائیں ،راؤ ریاض حسین ضیاء چوہدری عطا اللہ اور میاں احسن منظور نے کہا کہ مو جودہ حکومت کو مہنگائی کا ایشولے ڈوبے گا ۔

مزیدخبریں