سوڈان : خرطوم میں مظاہرے 2  افراد ہلاک‘ 54  سکیورٹی  اہلکار زخمی 

Jan 08, 2022

خرطوم (اے پی پی)سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں ہونے والے مظاہروں میں 2 افراد ہلاک جبکہ  سیکورٹی فورسز کے 54 اہلکار زخمی ہو گئے۔چینی ذرائع ابلاغ نے سوڈانی پولیس حکام کے حوالے سے بتایا کہ مظاہروں کے دوران 60 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جن پر سکیورٹی فورسز کے خلاف تشدد کا الزام لگایا گیا تھا،ان ملزمان کے خلاف قانونی اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روزدارالحکومت میں حکومت کے خلاف نئے مظاہرے کیے گئے اور مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو سویلین کے حوالے کیا جائے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ مظاہرین نے صدارتی محل تک پہنچنے کی کوشش کی لیکن سکیورٹی فورسز نے انہیں منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا، حکومت نے مظاہروں سے قبل خرطوم میں موبائل فون اور انٹرنیٹ کا رابطہ منقطع کر دیا تھا اور وسطی خرطوم میں اہم شاہراہیں بند کر دی گئی تھیں جبکہ فوج کے جنرل کمانڈ ہیڈ کوارٹر اور صدارتی محل کے ارد گرد فوجی دستے تعینات کر دیئے گئے تھے۔

مزیدخبریں