بارشیں‘ خستہ سیوریج سسٹم ‘گلیاں جوہڑوں کامنظر پیش کرنے لگیں

ڈیرہ مراد جمالی ( نامہ نگار) ڈیرہ مراد جمالی میں حالیہ بارشوں سے خستہ سیوریج نظام کے باعث شرقی غربی کے محلہ جات گلیاں جوہڑوں تالابوں کی شکل اختیار کرگیا عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر متاثرہ محلوں گلیوں میں پہنچ گئے میونسپل کمیٹی کی گاڑیاں طلب کرکے پانی نکالنے اور گلیوں سے کچڑ ہٹانے کا حکم دیا تفصیلات کے مطابق معمولی بارشوں کے باعث عوامی نمائندوں کی جانب سے ترقیاتی کاموں کے جال بچھانے کے دعوں کا پول اسوقت کھل گیا جب بارش کا پانی خستہ ٹوٹ پھوٹ کے سیوریج نظام کی وجہ سے بارش کا پانی گھروں محلوں گلیوں میں جمع ہو گیا لوگ گھروں میں محصور ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد عوامی شکایات پر متاثرہ علاقوں گلی محلوں میں پہنچ گئے میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر حاجی خان جونیجو اور بابو اصغر رند کو طلب کرکے فوری طور پر پانی نکالنے کی ہدایت کی جس پر چیف آفیسر کی نگرانی میں میونسپل کمیٹی کے عملے نے ہنگامی بنیادوں پر گلی محلوں سے پانی نکالنے کا کام شروع کرکے راستوں کو بحال کرکے آمدورفت بحال کردی گئی  ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ  بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلیے ہنگامی بنیادوں پر تیار ہیں چھٹیاں منسوخ کرکے عملے کو حاضر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور  ایری گیشن زرعی انجینئرنگ کی بھاری مشینری کو بھی  ان کال پر رکھا گیا ہے  تاکہ کسی بھی خطرے سے بروقت نمٹا جاسکے۔

ای پیپر دی نیشن