کراچی(کامرس رپورٹر)عمان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری( او سی سی آئی)کے چیئرمین انجینئرریدھا الصالح کی قیادت میں انجینئرنگ سیکٹر سے وابستہ وفد نے چیف ایگزیکٹو ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان عارف احمد خان سے ملاقات کی۔عمان میں پاکستان کے سفیر کے کے احسن وگن بھی وفد کے ہمراہ تھے۔چیف ایگزیکٹیو ٹی ڈی اے پی نے وفد کے اراکین کو کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے میں بہتری کے بارے میں آگاہ کیا اور پاکستان اورعمان کے مابین دو طرفہ تجارت بڑھانے پر زور دیا۔چیئرمین او سی سی آئی نے کہا کہ عمان مصنوعات امریکہ کو برآمد کرتاہے، عمان کا امریکہ کے ساتھ ایف ٹی اے ہے اور پاکستانی تاجر برادری اس سے فائدہ اٹھا سکتی ہے، عمان کان کنی، سیاحت، فوڈ سیکیورٹی ،لاجسٹک اوردیگر شعبوں میں عمان وژن 2040کے تحت جوائنتس وینچر اورسرمایہ کاری کی تلاش میں ہے۔ سیکرٹری ٹی ڈی اے پی احسن علی منگی نے عمانی سرٹیفیکیشن کی دعوت دی ۔