پی ایس ایل7 ، رپلیکاٹرافی  قذافی اسٹیڈیم کے باہرسجا دی گئی

کراچی (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے ساتویں ایڈیشن کا کاونٹ ڈاؤن شروع ہوگیا ۔27 جنوری سے کراچی میں شروع ہونے والے ایونٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔پاکستان سپرلیگ کے 7 ویں ایڈیشن سے قبل شائقین کی دلچسپی کے لئے پی ایس ایل کی ٹرافی کی نقل قذافی اسٹیڈیم کے باہرسجا دی گئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)  کے 7 ویں ایڈیشن کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، شائقین کرکٹ کی دلچسپی کے لئے پی ایس ایل ٹرافی کی قد آدم نقل لاہورکے  قذافی اسٹیڈیم کے باہرسجا دی گئی۔مصنوعی ٹرافی کے ساتھ کپتانوں اوراسٹار کھلاڑیوں کی ایکشن تصاویر بھی دیکھنے والوں کواپنی جانب متوجہ کررہی ہیں۔قذافی اسٹیڈیم کے گراؤنڈ میں 2 نئی پریکٹس پچز کے ساتھ پرانی وکٹوں پربھی تازہ مٹی ڈال کرتیاری کے لئے چھوڑ دیا گیا ہے۔قذافی اسٹیڈیم سے ملحق ایل سی سی اے گراؤنڈ کے قریب ایک بڑے سائز کے بیٹ اوروکٹوں کوبھی پی ایس ایل کے رنگ میں رنگ دیا گیا۔کرکٹ فینز کی بڑی تعداد بیٹ اوروکٹوں کے ساتھ سیلیفیاں لے رہی ہے۔یہاں قذافی اسٹیڈیم کا ماڈل بھی بنایا گیا ہے۔پاکستان سپرلیگ کا آغاز 27 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے ہوگا جبکہ دوسرے مرحلے اورفائنل کی میزبانی لاہورکرے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...