غیر قانونی فنڈنگ پر نیازی حکومت کے خلاف کارروائی کی جائے:مدثر قیوم ناہرا

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) غیر قانونی فنڈنگ پر نیازی حکومت کے خلاف کارروائی کی جائے اس کا مطالبہ مسلم لیگی راہنماء حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ثاقب نثار کے صادق و امین چوروں کے سردار عمران نیازی کی ایک اور چوری پکڑی گئی ہے جعلی ایماندار بندے نے فارن فنڈنگ کے 53 بینک اکاؤنٹس اور 31 کروڑ روپے الیکشن کمیشن سے چھپائے جبکہ نیوزی لینڈ اور کینیڈا نے اکاؤنٹس تک رسائی نہیں دی یوں مسلم لیگ کے 35 پنکچر کا شور مچانے والے عمران نیازی کے اپنے 53 پنکچر نکل آئے ہیں غیر ملکی شہری اور کمپنیوں نے فنڈنگ خلاف قانون ہے جو نیازی ٹولہ چھپانے کی کوشش کر رہا تھا مگر سکرونٹی کمیٹی نے سات سالہ جدوجہد کے بعد نیازی ٹولے کی جھوٹی و مصنوعی ایمانداری کا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا میاں محمد نواز شریف کو بیٹے سے نہ لی گئی تنخواہ ظاہر نہ کرنے پر ڈس کوالیفائی کرنیوالے فارن فنڈنگ لینے پر تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف فوری کارروائی کریں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...