گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی اسلام میں منع ہے۔ ایسے لوگوں کی کوئی نماز قبول نہیں ہے. کھاد کے لیے کسان در بدر پھر رہے ہیں جبکہ ذخیرہ اندوز بلیک میں فروخت کررہے ہیں۔ اگر کسانوں کو بروقت کھاد نہ ملی اسکا اثر آئندہ فصل پر ہو گا۔ جس کا نقصان پوری قوم کو بھگتنا ہو گا۔ ذخیرہ کردہ برآمد شدہ کھاد کی قمیت کے برابر ذخیرہ انداوزوں کو موقع پر جرمانے بھی کیے جائیں اور یہ کھاد سرکاری ریٹ پر چھوٹے کسانوں میں فروخت کی جائے۔ اس قومی ذمہ داری میں حکومتی اور اپوزیشن ممبران اسملبی بھی کسانوں کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار جنرل سکریٹری پنجاب علما مشائغ ونگ پاکستان مسلم لیگ ق سفیر امن قاری محمد سلیم زاہد نے جامعہ مسجد البلال دفتر ریسکو 1122 میں خطبہ جمعہ کے دوران اپنے خطاب میں کیا۔ نماز جمعہ میں پاکستان اور اس کی اندرونی بیرونی قوتوں کی حفاظت کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔