گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کے سپیشل جج رانا محمد سلیم نے حافظ آباد میں کروڑوں روپے مالیتی 44 کنال 17 مرلہ اراضی کو جعل سازی کے ذریعے ٹرانسفر کرکے فروخت کرنے کے مقدمہ میں ملوث گرداور قاسم علی شاہ اور پٹواری مظہر اقبال کو جرم ثابت ہونے پر 3/3 سال قید اور 50/50 ہزار روپے جرمانہ کی ادائیگی کا حکم سنا دیا بتایا گیا ہے کہ حافظ آباد کے رہائشی محمد اشرف نامی شخص نے اپنی زندگی میں اپنی ملکیتی اراضی میں سے 7 مرلہ رقبہ اپنی بیٹی عرفانہ ناہید کے نام منتقل کر دیا تھا ۔
سپیشل جج اینٹی کرپشن نے اراضی کیس میں ملوث ملزم کو قید اورجرمانے کی سزادسنادی
Jan 08, 2022