مزدورکارڈ سے نجی تعلیمی اداروں،بنیادی اشیاء پر خصوصی رعایت ملے گی:صوبائی وزیرلیبر

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) نجی تعلیمی ادارے میں فیسوں کی مد میں اور بنیادی ضرورت کی اشیاء پر مزدوروں کو مزدور کارڈ کے ذریعے خصوصی رعایت دی جائے گی۔ 150 سے زائد تجارتی اداروں اور کمپنیوں سے معاہدہ کے تحت مزدوروں کو مختلف اشیاء کی خریداری پر 10 سے 45 فیصد تک ڈسکاونٹ ملے گا جبکہ مزدور کارڈ کو احسان پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا ۔ مزدور کارڈ کے ذریعے مزدوروں کی کم ازکم اجرت کی بذریعہ بنک اکاؤنٹ ادائیگی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر لیبر عنصر مجید خان نے پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن اور پنجاب گروپ آف کالجز کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عنصر مجید خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ کمشنر سوشل سکیورٹی سید بلال حیدر،شاہد محمود ڈایریکٹر الائیڈ سکول ،ممبران گورننگ باڈی پیسی و دیگرو دیگر اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔وائس کمشنر (پیسی) چوہدری محمد ارشد اور پنجاب گروپ آف کالجز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سہیل افضل نے معاہدے پر دستخط کئے۔ ایم او کے حوالے سے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے صوبائی وزیر لیبر نے کہا کہ معاہدے کے تحت پنجاب گروپ آف کالجز کے تعلیمی اداروں میں مزدوروں کے بچوں کو فیس کی مد میں 30 فیصد رعایت ملے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن