کورونا وائرس ،ملک بھرمیں مزیدایک شخص جان کی بازی ہار گیا

Jan 08, 2022 | 12:07

ویب ڈیسک

اموات 28962تک پہنچ گئیں،1345 نئے مریض رپورٹ

کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 89 فیصد ہوگئی،این سی او سی

مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھرمیں مزیدایک شخص جاںبحق ہو گیا ،کل اموات 28962تک پہنچ گئیں،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  1345 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 37 لاکھ 52 ہزار 912 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 537 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 58 ہزار 332 مریض شفایاب ہوچکے ہیں جبکہ 629 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 89 فیصد پر ہوگئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 345 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد  تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 2 ہزار 486 ہوگئی، پنجاب میں 4 لاکھ 47 ہزار 82، سندھ میں 4 لاکھ 85 ہزار 782، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 673، بلوچستان میں 33 ہزار 657، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429، اسلام آباد میں ایک لاکھ 9 ہزار 167 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 696 کیسز رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں ایک شخص جاں بحق ہوا، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 962 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 77، سندھ میں 7 ہزار 678، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 941، اسلام آباد میں 967، بلوچستان میں 366، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 747 مریض جان کی بازی ہا رچکے ہیں۔

مزیدخبریں