طائف کی مشہور “وادی وج” روڈ پر زمین اچانک دھنس جانے پر دو گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچنے کے منظر پر مشتمل وڈیو وائرل ہوگئی‘ گاڑیاں گہرے گڑھے میں لٹک گئیں- دونوں کو بھاری نقصان پہنچا۔اخبار 24 اور عاجل کے مطابق طائف میونسپلٹی نے مسجد الکوع کے قریب وادی وج روڈ پر زمین اچانک دھنسنے کے اسباب سے متعلق وضاحتی بیان جاری کردیا۔سوشل میڈیا صارفین نے روڈ پر گہرا گڑھا بن جانے اور پھر اس کی وجہ سے گاڑیوں کو پیش آنے والے حادثات پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ روڈ پر تارکول کی تہہ دھنس جانے کی وجہ سے گڑھا بنا ہے، گہرا نہیں ہے، اس سے نیشنل واٹر کمپنی کے ماتحت نکاسی آب کی پائپ لائن ٹوٹ گئی جس سے تارکول کی تہہ ہٹ جانے کے بعد گڑھے کی شکل بن گئی۔میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ گڑھے کی اطلاع ملتے ہی نیشنل واٹر کمپنی نے اپنے اہلکار جائے وقوعہ بھیج دیے, کمپنی کی ٹیم نے ٹوٹے ہوئے پائپ کی اصلاح و مرمت کی اور اس کے بعد دھنسے ہوئے حصے کی بھرائی اور پھر استرکاری کا کام بھی انجام دے دیا۔اس سے قبل سوشل میڈیا کے صارفین نے مطالبہ کیا تھا کہ ہنگامی بنیاد پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے، متعلقہ اداروں کے نمائندوں پر مشتمل ہو اور وہ رائے عامہ کو بتائے کہ آخر عام شاہراہ پر زمین کیوں کر دھنسی اور اس کی اصلاح و مرمت کا کام کس طرح انجام دیا جانا ہے۔
سعودی شہر طائف میں زمین دھنس گئی‘2 گاڑیاں گاڑیاں گہرے گڑھے میں لٹک گئیں‘ ویڈیو وائرل
Jan 08, 2022 | 13:20