جنوبی افریقی حکومت کے اعتراض پر منڈیلا کی جیل کی چابی نیلامی روک دی گئی

Jan 08, 2022 | 17:51

ویب ڈیسک

جنوبی افریقہ کے پہلے سیاہ فام صدر نیلسن منڈیلا کو جس جیل میں قید رکھا گیا تھا، اس کی چابی نیلام کی جانا تھی تاہم جنوبی افریقی حکومت نے اس نیلامی پر سخت اعتراض کیا تھاجس کے بعدنیلامی کے عمل سے وابستہ برطانوی حکام نے اعلان کیا ہے کہ منڈیلا کی جیل کی چابی کی امریکا میں نیلامی فی الوقت موخر کر دی گئی ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق متعلقہ امریکی نیلام گھر گرنسیز نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ جنوبی افریقہ کی ہیریٹیج ریسورس ایجنسی جب تک اس امر کا از سر نو جائزہ نہیں لے لیتی، تب تک کے لیے نیلامی کا عمل ملتوی کر دیا گیا ۔ اس سرکاری ایجنسی نے یہ نیلامی روکنے کا مطالبہ اس لیے نہیں کیا کہ اس کی نظر میں کچھ چوری ہو گیا ہے، بلکہ اس لیے کہ اشیا ضروری اجازت نامے کے بغیر ہی جنوبی افریقہ سے بیرون ملک بھیجی گئی تھی۔اس نیلامی کے دوران نیلسن منڈیلا کی جن دیگر یادگاروں کو نیلام کیا جانا تھا، ان میں ان کی معروف مادیبا قمیض، چشمہ اور کچھ یادگاری قلم بھی شامل تھے۔جنوبی افریقہ میں فنون اور ثقافت کے وزیر ناتھی میتھیتھا نے اس نیلامی کی معطلی کو سراہا۔نیلام گھر کا کہنا تھا کہ ان اشیا کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقوم اس مرحوم رہنما کی قبر کے آس پاس ایک یادگاری باغ اور میوزیم بنانے کے لیے استعمال کی جانا تھیں۔گرنسیز کے ایک عہدیدار نے کہاکہ میں جانتا ہوں کہ اس سے منڈیلا خاندان کو پریشانی ہو رہی ہے، ہمارے لیے بھی یہ پریشان کن بات ہے۔ تاہم وہ(جنوبی افریقی حکام)وہی کر رہے ہیں، جو وہ بہتر سمجھتے ہیں۔ ہم لیکن ان کے موقف سے اتفاق نہیں کرتے۔

مزیدخبریں