قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے بلوچستان کے وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کو ٹیلی فون کیا اور بلوچستان کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر این ڈی ایم اے متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرے گا۔ادھر بلوچستان کے وزیر اعلیٰ نے کوئٹہ میں ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں بارش سے متاثرہ علاقوںمیں امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔ڈویژنل کمشنروں نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی، وزیر اعلیٰ نے انہیں ہدایت کی کہ بارش میں متاثرہ علاقوں میں کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔