لاہور (خصوصی نامہ نگار) الخدمت فاؤنڈیشن سیلاب متاثرہ علاقوں سمیت ملک بھر میں ایک لاکھ مستحق خاندانوں میں ونٹر پیکجز تقسیم کر رہی ہے۔ الخدمت اب تک 50 ہزار ونٹر پیکجز تقسیم کر چکی ہے جبکہ بقیہ 50 ہزار اگلے چند روز میں مستحقین تک پہنچا دئیے جائیں گے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں بتایا کہ ونٹر پیکج کی تقسیم الخدمت کے سماجی خدمات پروگرام کا حصہ ہے جس میں ہر سال مستحق افراد میں لحاف، بستر، تکیے اور گرم کپڑے پہنچائے جاتے ہیں۔
الخدمت سیلاب متاثرہ علاقوں میں مستحق افراد میں ونٹر پیکج تقسیم کر رہی ہے:ڈاکٹر حفیظ الرحمن
Jan 08, 2023