لاہور(سپیشل رپورٹر) جوڈیشل ایکٹوزم پینل نے سانحہ مری کے حوالے سے ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرانے کیلئے صدر پاکستان اور وزیراعظم کو خط لکھ دیا ، سربراہ اظہر صدیق نے موقف اپنایا کہ عدالت نے سانحہ مری کے بعد مری میں غیر قانونی تعمیرات سے روک رکھا ہے ،ہائیکورٹ نے سانحہ مری کے بعد مری میں مختلف اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی،ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود مری میں تاحال کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔
،ہائیکورٹ کے حکم پر عملدرآمد کروایا جائے ورنہ اعلیٰ عدالتوں میں توہین عدالت کی درخواستیں دائر کی جائیں گی۔