سائفر سے لیکر اسمبلیاں تحلیل تک پی ٹی آئی کوئی مطالبہ نہ منواسکی:مخدوم احمد محمود


لاہور (نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا دوبارہ احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے ہے۔ سائفر سے لیکر اسمبلیاں تحلیل کرنے تک پی ٹی آئی اپنا کوئی مطالبہ نہ منواسکی۔ پی ٹی آئی صرف اور صرف عوام کو گمراہ کرنے کے سوا کچھ حاصل نہیں کرسکی۔ یہ بات انہوں نے پارٹی رہنماوں کے ایک وفد سے اپنی رہائش گاہ مخدوم ہاوس لاہور میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی جبکہ اس موقع پر جنوبی پنجاب کے چیف کوارڈینیٹر عبدالقادرشاہین بھی موجود تھے۔ ملک کے موجودہ حالات پی ٹی آئی کی ناقص پالیسیوں اور لوٹ مار کا نتیجہ ہے۔ اتحادی حکومت ملکی استحکام کیلئے جدوجہد کر رہی ہے جبکہ عمران خان سیاسی عدم استحکام پیدا کر کے ملک کو کمزور کر رہے ہیں۔ انکے پاس ملکی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح کا کوئی ایجنڈا نہیں۔ یہ لوگ صرف اقتدار کے حصول کیلئے تڑپ رہے ہیں مگر انتخابات کیلئے انہیں مقررہ وقت تک انتظار کرنا پڑئے گا۔
 ملکی سلامتی کے ادارئے افواج پاکستان ملک کی بقاء و استحکام کے ضامن ہیں۔ اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر نوجوان نسل میں نفرتیں اور زہر بھرنا قابل مزمت و افسوسناک ہے۔
، ایسی مہم قوم اور اداروں میں دوری اور وطن دشمن قوتوں کو خوش کرنے کا سبب بن رہی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...