سیاست میں جاگیردار، سرمایہ دار قابض ،الیکشن  پیسے کا کھیل بن چکا:جاوید قصوری

Jan 08, 2023


لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ پاکستانی سیاست میں جاگیردار، وڈیرے اور سرمایہ دار قابض ہو چکے ہیں اور الیکشن کا عمل محض روپے پیسے کا کھیل بن چکا ہے۔ متوسط طبقہ سے قیادت ابھرنے کا اب سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ ملک کے اندر انتخابات میں کروڑوں روپے پانی کی طرح بہائے جاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ کئی جمہوری ممالک میں مقامی حکومتوں کا نظام خاصا مضبوط ہو چکا ہے۔ وہاں اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہونے سے عوام تک اس کے اثرات پہنچے ہیں اور لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہوا ہے لیکن ہمارے ہاں برسراقتدار آنے والی جماعتیں بھی اختیارات لوکل باڈیز تک منتقل کرنے کو تیار نہیں۔ المیہ یہ ہے کہ آٹھارویں ترمیم کے ذریعے ہم نے مرکز سے صوبوں تک اختیارات تو منتقل کر دیئے ہیں مگر مقامی سطح پر اختیارات اور وسائل دینے کیلئے مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کسی بھی طورپر تیار نہیں ہیں۔ 

مزیدخبریں