وانا: بدامنی کے خلاف دھرنا جاری‘ وارداتیں نہ رکیں تو شاہراہیں بند کر دیں گے: مظاہرین


جنوبی وزیرستان (نوائے وقت  رپورٹ) جنوبی وزیرستان کے اہم بازار وانا میں ٹارگٹ کلنگ پر اغوا برائے تاوان اور  بدامنی کے خلاف احتجاج‘ دھرنا جاری ہے۔ ییپلز پارٹی‘ اے این پی‘ جماعت اسلامی‘ پی ٹی  ایم اور قبائلی عمالدین دھرنے میں شریک ہیں۔ مظاہرین نے علاقے میں قیام امن تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر امن قائم نہ ہوا تو اہم شاہراہیں بند کر دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن