15بارووٹنگ،ریپبلکن کیون مک کارتھی امریکی ایوان نمائندگان کے سپیکر منتخب


واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک+نوائے وقت رپورٹ) ری پبلکن رہنما کیون مک کارتھی 15 بار ووٹنگ کے بعد امریکی ایوان نمائندگان کے سپیکر منتخب ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کیون مک کارتھی کو 216 ووٹ ملے۔ جبکہ ڈیموکریٹک امید وار حکیم جیفریز نے 212 ووٹ حاصل کیے۔ مک کارتھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا نظام چیک اور بیلنس کے تحت بنا ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ ہم نظام پر نظر رکھیں اور صدر کی پالیسیوں میں توازن قائم کریں۔ 57 سالہ کیون میکارتھی نے تجربہ کار قانون ساز نینسی پلوسی کی جگہ لی ہے، جنہوں نے گزشتہ ماہ ڈیموکریٹک ہاؤس کی قیادت سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔ نیویارک کے ڈیموکریٹ حکیم جیفریز نئی کانگریس میں ایوان کے اقلیتی رہنما کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔مک کارتھی کو ایوان نمائندگان میں 428 میں سے 216 ووٹ حاصل ہوئے۔ صدر جوبائیڈن نے کیون مک کارتھی کو سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ مک کارتھی نے جیت کا  تمام تر کریڈٹ ڈونلڈ ٹرمپ کو دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن