لاہور (این این آئی)سعودی شہزادے فہد بن منصور السعود نے کاروباری آسانی کیلئے پاک سعودی ٹیکنالوجی ہائوس قائم کرنے کا اعلان کردیا، اس کا ہیڈکوارٹر ریاض میں اور پہلی شاخ لاہور میں قائم کی جائے گی۔لاہور میں 6 سے 8 جنوری کو ہونے والے Future Festکے اسٹیک ہولڈرز سے ورچوئل خطاب میں شہزادہ فہد بن منصور السعود نے 300 سے زیادہ منصوبوں کا بھی اعلان کیا جن سے پاکستان، سعودی عرب اور دنیا بھر میں ایک ہزار سے زیادہ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں آئی ٹی کمپنی کے قیام کا سفر 5 سال پہلے شروع کیا گیا اور پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں بے انتہا ٹیلنٹ موجود ہے۔ واضح رہے کہ اس سال 3 روزہ فیوچر فیسٹ میں 50 ہزار سے زائد افراد، 200 نمائش کنندان، 500 اسٹارٹ اپس اور 30 سے زائد ملکوں سمیت 300 بین الاقوامی اسپیکرز شرکت کریں کے۔