اسلام آباد (نیٹ نیوز) پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو سزا پوری ہونے کے بعد ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سندھ کی مختلف جیلوں سے سزا پوری ہونے کے بعد 530 افغان باشندوں کو رہا کر دیا گیا۔ 800 افغان قیدی اب بھی سندھ کی مختلف جیلوں میں قید ہیں۔ پولیس افسروں کو حکم دیا گیا ہے کہ افغان قیدیوں کی کسٹڈی لے کر انہیں چمن بارڈر پر لے جائیں۔ محکمہ داخلہ سندھ نے ہدایت کی ہے کہ کراچی میں افغان قونصلیٹ کو بھی افغان شہریوں کو ڈی پورٹ کرنے سے متعلق آگاہ کیا جائے۔ حیدر آباد جیل سے 169 کراچی جیل سے 148 کراچی اور حیدر آباد جیل سے کْل 317 افغان قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 800 افغان قیدی ابھی سندھ کی مختلف جیلوں میں قید ہیں۔ رہا ہونے والے تمام قیدی اپنی سزائیں پوری کر چکے ہیں، تمام افراد کو مختلف عدالتوں سے 2،2 ماہ کی سزائیں ہوئی تھیں۔