اسلام آباد (اے پی پی) افغانستان میں زیرتعلیم پاکستانی طالبات کے ایک وفد نے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی، عوامی امور، قومی ورثہ اور ثقافت انجینئر امیر مقام سے ملاقات کی۔ امیر مقام نے افغانستان میں زیر تعلیم پاکستانی طالبات کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انجینئر امیر مقام نے افغانستان میں تعلیم جاری رکھنے سے قاصر 105 طالبات کے پاکستان میں داخلے کے لیے وزیراعظم کو خط لکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ انہوں نے کہا اس معاملے کو وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں بھی اٹھائیں گے۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ یوکرائن میں زیر تعلیم پاکستانی طلباء کو بھی اسی طرح کے مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس مسئلے کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
افغانستان میں زیرتعلیم150 طالبات کے داخلہ کیلئے وزیراعظم کو خط لکھوں گا: امیر مقام
Jan 08, 2023