راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی احسن محمود ملک نے کم سن بچے سے بدفعلی کے مقدمہ میںمجرم کومجموعی طور پر10سال قید اور 2لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے عدالت نے متاثرہ بچے کو 1لاکھ روپے بطور معاوضہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے عدالتی فیصلے کے بعد پولیس نے ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیاتھانہ رتہ امرال پولیس نے 29اگست2021کو فیضان خالد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ راجہ فیضان نے مدعی کے کم سن بھانجے کو خالی بیٹھک میں لے جا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، مدعی کی طرف سے سید مسعودالحسن شاہ اور سید نجف الحسنین شاہ ایڈوکیٹس پیروی کی،گزشتہ روز عدالت نے سماعت مکمل کرنے کے بعدمجرم کو 2 دفعات کے تحت 5,5سال قید اور1,1لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کومزید6،6ماہ قید بھگتنا ہوگی عدالت نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 544-A کے تحت متاثرہ بچے کو1لاکھ روپے معاوضہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔
کم سن بچے سے بدفعلی کے مقدمہ میںمجرم کو10سال قید،2لاکھ جرما نہ
Jan 08, 2023