سید حسن کاظمی کی خالہ انتقال کر گئیں


راولپنڈی ( جنرل رپورٹر) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ میڈیا سیل کے رکن سید قدیر کاظمی کی زوجہ اور مرکزی سیکرٹری تعلقات عامہ سید حسن کاظمی کی خالہ اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئیں، نماز جنازہ دربار سخی شاہ نذر دیوان بادشاہ سید کسراں میں ادا کرنے کے بعد دربار کے احاطے میں سپردِ خاک کر دیا گیا، علامہ آغا سید حسین مقدسی کا تعزیتی پیغام پہنچایا گیا،انھوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ 

ای پیپر دی نیشن