راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیف ٹریفک افسر راولپنڈی تیمور خان نے ضلع بھرمیں ٹریفک کی روانی کو مزید بہتر بنانے کیلئے تمام سرکل و سیکٹر انچارج ،ڈیوٹی افسران ،برانچ انچارج سمیت ایجوکیشن ونگ کے لئے ایڈوائزری جاری کر دی ہے جس کے تحت رواں ماہ ٹریفک نظام میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے خصوصی مہم کا آغازکیا جائے گا سی ٹی او نے راولپنڈی سمیت تحصیلوں میں ٹریفک کی روانی کو پہلے سے بہتر بنانے کے حوالے سے اہم فیصلے کرتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں کہ ہماری پہلی ترجیح شہر میں ٹریفک حادثات کی روک تھام اور ٹریفک کی بلا تعطل روانی ہونی چاہیے تمام سرکل ،سیکٹر انچارج اور ڈیوٹی افسران اپنے سرکل میںٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین پر عملدر آمد کروانے کے ذمہ دار ہوں گے موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ کی پابندی کو یقینی بنایا جائے،ون وے کیخلاف ورزی پر سخت کاروائی کی جائے ،بغیر رجسٹریشن اور بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل اور گاڑیوںکو چالان کے بجائے تھانہ جات میں بند کروایا جائے بیٹ انچارج اور لفٹر اپنی بیٹ میں پیٹرولنگ حالت میں رہتے ہوئے ٹریفک کے بہائو میں رکاوٹ پیدا کرنیوالوں کیخلاف بلا امتیاز کاروائی کریں ۔