راولپنڈی ( جنرل رپورٹر) افغان مہاجرین کے رہنما سید محمد رضا ہا شمی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کا برادر اسلامی ملک ہے ، آسانی کے لئے پا کستان حکومت قانون کے اندر رہتے ہو ئے اقدا مات کرے ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز اپنے بیان میں کیا،انہوں نے کہا ہے کہ جن لوگوں کے پاس اے ، سی ، سی آر ، اور پی، او، آر کارڈ نہیں ہیں ان کے بارے میں بھی کوئی قانونی رعایت نکالی جا ئے مہاجرین کو ایمبیسیوں تک رسائی میں مدد فراہم کی جائے۔
افغان مہاجرین کوسفارتخانوں تک رسائی میں مدد فراہم کی جائے، رضا ہا شمی
Jan 08, 2023