روڈی جنیرو (شنہوا‘اے پی پی) میکسیکو میں بدنام زمانہ سمگلر کے بیٹے کی گرفتاری کے بعد فائرنگ‘ جھڑپوں‘ آپریشنز میں 10 فوجی اور 19 مبینہ جرائم پیشہ افراد ہلاک ہو گئے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق جیل میں قید منشیات کے سمگلر خواکین ایل چاپو گوزمین کے بیٹے کی گرفتاری کیلئے آپریشن کیا گیا۔ مقامی ایئرپورٹ پر کھڑے تین طیاروں کو نقصان پہنچا اور متعدد گاڑیا بھی جلا دی گئیں۔ سینالووا صوبے میں ایک ہوائی اڈے پر بھی حملہ کیا گیا ہے۔ حالات بدستور کشیدہ ہیں اور دہشت کی فضا پھیل گئی۔ اوویڈیو گورزمان عرف ایل راٹون نے بدنام زمانہ سینالواکارٹل کے سابق باس کی 2017ء میں امریکہ حوالگی کے بعد مبینہ طورپر اپنے والد کے آپریشنز کو چلانے میں مدد کی تھی۔