تبدیلی سرکار کے غیردانشمندانہ فیصلہ سے ملکی معیشت تباہ ہوئی،جمشیداختر

Jan 08, 2023


اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی مرکزی مجلس عاملہ کے رکن و مسلم لیگ(ن)اسلام آباد ٹریڈرزونگ کے صدرجمشیداخترشیخ نے کہاہے کہ ریاست مدینہ کا بھاشن دینے والا عمران نیازی بے حیائی کی تصویر بن چکا،وزیراعظم بنناتو دور کی بات وہ وزیراعظم کے آگے سے گزرنے کے بھی اہل نہیںرہا، ملک کومفلوج اور مقروض کرنیوالے اب وائٹ پیپرجاری کررہے ہیں،انہوں نے معیشت کو توشہ خانہ سمجھ کر لوٹا،پی ٹی آئی نے ملک کو اس نہج پر پہنچایا وہاں سے نکلنے میں8ماہ نہیں کئی سال لگیں گے،نالائق ٹولے کا وائٹ پیپر چور مچائے شور جیسا ہے،،سازشوں کے جال بننے والے مخالفین کو ناکامی سے دوچار ہوناپڑے گا،انہوں نے کہاکہ تبدیلی سرکار کے غیردانشمندانہ فیصلہ سے ملکی معیشت تباہ ہوئی، پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ پی ٹی آئی حکومت کا معاہدہ تھا جس کے باعث متوسط طبقہ پریشان ہوا،حکومت پاکستان معاشی بدحالی کے باوجود عوامی مشکلات کے ازالے کیلئے کوشاں ہے۔

مزیدخبریں